مکیش امبانی فوربس کی 2025 کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے
بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
مکیش امبانی فوربس کی 2025 کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے
تفصیلات کے مطابق فوربس نے سال 2025 کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ حیرانی کی بات یہ سامنے آئی کہ بھارت کے مکیش امبانی ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
فوربس سال 2025 کی ٹاپ 10 کی لسٹ میں سب سے اوپر ایلون مسک اور اس کے بعد مارک زکربرگ، جیف بیزوس، لیری ایلیسن، برنارڈ ارنالٹ اینڈ فیملی، وارن بفیٹ، لیری پیج، سرجی برن، امانسیو اورٹیگا اور اسٹیو بالمر شامل ہیں۔
مکیش امبانی اس لسٹ میں 18ویں نمبر پر ہیں۔ سال 2024 میں ان کی حیثیت 116 بلین ڈالر تھی جبکہ سال 2025 میں ان کی حیثیت 92.5 بلین ڈالر ہے۔ جو کہ ایک نمایہ کمی ہے ان کے کاروبار میں۔
