Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بین الاقوامی یوم تعلیم پر پیغام

تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بین الاقوامی یوم تعلیم پر پیغام۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ اس سال یوم تعلیم کی تھیم نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہے۔ اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کےلیے ہنگامی منصوبے شروع کیے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں۔ حکومت سندھ نے میرٹ کی بیناد پر نئے اساتذہ بھرتی کیے، تربیتی نظام بہتر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اسکولوں کا معیار نجی تعلیمی اداروں سے بہتر ہے۔

Comments
Loading...