بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کردیا ہے اور اب علاج و معالجہ بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔ رابطہ کمیٹی
ادویات مافیا مسلسل قیمتیں بڑھانے کی غرض سے مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جانا بہت ضروری ہے،اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان
بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کردیا ہے اور اب علاج و معالجہ بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت اور ہوش ربا اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے جان بچانے والی ادویات جس میں ذیابطیس،عارضہ قلب،اسہال،کینسر اور دیگر امراض کی دوائیں شامل ہیں یہ ادویات مارکیٹ سے مسلسل غائب ہیں اور اب ان ادویات کی قیمتوں میں 25فیصد اضافے کی خبر سنائی جا رہی ہے جو عوام کیلئے کمر توڑ دینے کے مترادف ہے
جبکہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کردیا ہے اور اب علاج و معالجہ بھی عوام کی درترس سے باہر ہو چکا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ادویات مافیا مسلسل قیمتیں بڑھانے کی غرض سے مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جانا بہت ضروری ہے۔
رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیر اعظم اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے میسر اقدامات کئے جائیں۔