Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میاں صاحب برا نا ماننے میرپور کا فیصلہ طہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 جولائی کو کشمور کی طرح کشمیر کا فیصلہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگا۔

0

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میاں صاحب برا نا مانیں۔ کشمیر ہو کیا کشمور، میر پور ہو یا میرپور خاص۔ ان کے صرف نام ہی نہیں ملتے ہیں۔ ان کا مزاج بھی ملتا ہے اور ان کی غیرت بھی ملتی ہے۔ اپنے حق کے لئے کھڑے ہونے کا حوصلہ بھی ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمور ہو یا کشمیر کوئی کسی کو بھی اپنے حق پر سیاسی ڈاکہ ڈالنے کا حق نہیں دے گا۔ کشمیر ہو یا کشمور، میر پور ہو کیا میرپور خاص ان کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے کے لئے تیار نہیں۔ وہ اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے شہر کا اختیار نا کسی دوسرے شہر کو دیں گے اور نا ہی کسی تیسرے صوبہ کو۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب برا نا ماننے، جس طرح پچھلے الیکشن میں کشمیر اور کشمور کی عوام نے مسلم لیگ کو مسترد کیا تھا، جس طرح میرپور اور میرپور خاص میں ن لیگ کا صفایا ہوا۔ آنے والے الیکشن میں بھی عوام وہی فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 جولائی کو کشمور کی طرح کشمیر کا فیصلہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہوگا۔ میرپور خاص کی طرح میرپور کی عوام تیرسے شیر کا شکار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب برا نا ماننے میرپور کا فیصلہ طہ ہے۔ میرپور کی عوام تیر پر مہر لگائیں گے۔ حقِ حاکمیت کے لئے اور حقِ ملکیت کے لئے اور حقِ روزگار کے لئے۔

Comments
Loading...