میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مزید ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔
منور چورنگی کے افتتاح نے کراچی کی قیادت کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کراچی : شہرِ قائد میں ترقی کی مزید راہداریاں کھل گئیں۔ منور چورنگی کے افتتاح نے کراچی کی قیادت کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کو ایئرپورٹ سے ملانے والی سڑک اب مکمل طور پر ٹریفک فری کوریڈور بن چکی ہے، جس کے بعد شہریوں کو نہ صرف بہتر سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور یونیورسٹی روڈ کے متبادل راستے کے طور پر بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
آئیں، مل کر ترقی کی اس نئی راہداری کا مشاہدہ کریں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مزید ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے۔