Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی واٹر کارپوریشن کے افسران کی ایم پی اے ریحان اکرم کے ساتھ اہم ملاقات

کراچی واٹر کارپوریشن کے افسران کی ایم پی اے ریحان اکرم کے ساتھ اہم ملاقات

0

کراچی واٹر کارپوریشن کے افسران کی ایم پی اے ریحان اکرم کے ساتھ اہم ملاقات

کراچی : شہر میں بہت سے علاقوں میں پینے کے پانی کو لے کر عوام کافی پریشان نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے نارتھ کراچی کی عوام نے اپنی شکایت ایم کیو ایم ایم پی اے ریحان اکرم کے پاس جمع کرانا شروع کردیا۔ اس حوالے سے ریحان اکرم نے کچھ دنوں پہلے بھی علاقہ کا دورہ کیا تھا اور عوامی مسائل سننے تھے۔

کراچی واٹر کارپوریشن میں اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے ایم پی اے کرن، ایم پی اے ریحان اکرم اور ایم پی اے عادل عسکری جبکہ واٹر کارپوریشن کی طرف سے جناب سنکندر علی، محمد علی شیخ، غلام مصطفیٰ، عثمان اور واحد شیخ موجود تھے۔

اس ملاقات میں پانی کی فراہمی اور کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے بات کی گئی۔ کراچی کے علاقہ گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں پانی کی تقسیم اور پریشر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نارتھ کراچی میں پانی کے پریشر کو ٹھیک کیا جائے گا۔ اجمیر پمپنگ کے آس پاس کے علاقوں میں پانی کے وقفہ کو کم کیا جائے گا۔ صبا سیمنیما سے لے کر سیکٹر 5 سی 4 تک 11 والز لگائے جائیں گے اور دیگر مسلوں پر بات ہوئی۔

Comments
Loading...