Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر آفس کے سامنے ایک رنگ اور ڈھکن کونسلر منیب وسیم نےلگوا دیا

ایم کیو ایم بلدیاتی کمیٹی کے ممبر عباس نے مزید چار رنگ کی شکایات بھی کونسلر منیب وسیم کو درج کروائی ہیں۔

0

ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر آفس کے سامنے ایک رنگ اور ڈھکن کونسلر منیب وسیم نےلگوا دیا

تفصیلات کے مطابق ماریہ لگژری بلاک 1، ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر آفس کے سامنے ایک رنگ اور ڈھکن ٹوٹ گیا تھا۔ جس کے حوالے سے عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر آفس میں شکایت درج کروائی تھی۔ کل رات وہ رنگ اور ڈھکن یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے کوآرڈینیٹر مشائخ نور خان کے ساتھ مل کر لگوا دیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے یونٹ انچارج عدیل صاحب اور ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی کمیٹی بھی موجود تھی۔ منیب وسیم نے کہا کہ عدیل کا ان کے پاس فون آیا تھا اور انہوں نے ایک رنگ اور دو ڈھکن کا مطالبہ کیا تھا۔ جو وہ خود لے کر کرگئے اور انہوں نے لگوائے۔

منیب وسیم نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں، عوام ہمارے پاس آتی ہے اور ہم اسکا ازالہ کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم بلدیاتی کمیٹی کے ممبر عباس نے مزید چار رنگ کی شکایات بھی کونسلر منیب وسیم کو درج کروائی ہیں۔ منیب وسیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس عوام شکایات لے کر جاتی ہیں جو گھوم کر ان کے پاس آتی ہیں اس وجہ سے اکثر ان شکایات کے ازالے میں وقت لگ جاتا ہے۔

Comments
Loading...