Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم اپنے قیام کے اوائل سے ہی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کی لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد سے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر ملاقات، خواتین کو درپیش مسائل پر گفتگو

0

ایم کیو ایم اپنے قیام کے اوائل سے ہی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادرآباد پر لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔لیگل ایڈ سوسائٹی کے وفد میں پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ملیحہ اور پروگرام مینیجر سحر موجود تھیں۔

ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ڈاکٹر ملیحہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں ہم چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خواتین کے حقوق کیلئے مزید اقدامات کرے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قیام کے اوائل سے ہی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور ایم کیو ایم کا سلوگن بھی ہے بااختیار عورت مضبوط پاکستان، ہم آپ کو یہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آگے بھی ہر فورم پر خواتین کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار بھی موجود تھیں۔

Comments
Loading...