Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کے بعض علاقوں میں ابتک سیلاب کا پانی جمع ہے۔ محمد مبین جمانی

نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے۔

0

سندھ کے بعض علاقوں میں ابتک سیلاب کا پانی جمع ہے۔ محمد مبین جمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں انسانیت کا معیار ہمارے یہاں سے بالکل مختلف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 محکمہ بحالیات حکومت سندھ اور آغا خان ایجنسی فار ھبیٹیٹ پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ انٹرنیشنل ڈئےفار ڈزازسٹر رسک ریڈکشن اور نیشنل ریزیلینس ڈے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے سیکریٹری بحالیات سندھ پرویز احمد سہڑ، ڈائریکٹر سندھ ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلالدین شیخ، ڈاکٹر سارہ سلمان ہیڈ آف آفس سندھ ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن، ڈاکٹر رضوان کریم ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز آغا خان ایجنسی فار ھبیٹیٹ، کرنل سمیع کنسلٹنٹ ڈزاسٹر سرچ اینڈ ریسکیو، ظفر عباس جنرل سیکرٹری جے، ڈی، سی، کہنور وسیم صوبائی سیکریٹری پاکستان ہلال احمر سندھ، برگیڈئیر طارق لاکھیر سی،ای،او سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ھیلتھ سروس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں تمام ریسکیو 1122 افسران اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں ابتک سیلاب کا پانی جمع ہے، لاکھوں سیلاب متاثرین آج بھی بےگھر ہیں۔ مبین جمانی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کرپشن کی بھیڑ چال کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو سب سے زیادہ کرپشن کو دیکھنا چاہیے،

مبین جمانی نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں انسانیت کا معیار ہمارے یہاں سے بالکل مختلف ہے،مبین جمانی نے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے اور اس میں ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے بہترین کام کررہے ہیں۔ مبین جمانی نے کہا کہ نگراں حکومت ریسکیو 1122 کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے 500 اہلکاروں نے پنجاب سے تربیت حاصل کی ہے اور ریسکیو 1122 کے پاس 450کے قریب ایمبولنس ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بحالیات سندھ پرویز احمد سہڑ نے کہا کہ ریسکیو 1122 حکومت سندھ کا ایک بہترین اقدام ہی جس کے دائرہ کار کو پوری سندھ میں پھلایا جائیگا ۔تقریب میں ڈائریکٹر سندھ ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلالدین نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے مفادات کو بیان کیا۔ جبکہ دیگر مقررین نے بھی اس دن کے مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ ریسکیو 1122 نے تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کی جس کے ذریعے مستقبل میں کسی بھی قسم کی ناگہانی آفات سے نپٹنے کے لئیے سب نے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

تقریب میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے زدگان کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی اور انکے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب۔ کے اختتام پر ریسکیو کے کاموں میں نمایاں کام کرنے والی این جی اوز کے سربراہان اور محکمہ کے افسران میں تعارفی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئی۔

Comments
Loading...