پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کا جلسہ 30 نومبر ہفتہ کی دوپہر 3.00 بجے نشتر پارک کی بجائے اب ریلوے گرائونڈ نزد کالا پل پر منعقد ہوگا۔ سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے 57 برسوں میں بلا رنگ و نسل و مذہب صرف عوام کی خدمت کی ہے۔سعید غنی
پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کا جلسہ 30 نومبر ہفتہ کی دوپہر 3.00 بجے نشتر پارک کی بجائے اب ریلوے گرائونڈ نزد کالا پل پر منعقد ہوگا۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کا جلسہ 30 نومبر ہفتہ کی دوپہر 3.00 بجے نشتر پارک کی بجائے اب ریلوے گرائونڈ نزد کالا پل پر منعقد ہوگا۔ ناگزیر وجوہات کے باعث جلسہ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ریلوے گراؤنڈ، کالا پل کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن و صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید ناگوری جاوید ناگوری، نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹاؤن چیئرمینز فرحان غنی، راشد خاصخیلی، ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تیمور سیال، سرور غازی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے جلسہ گاہ میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور اسٹیج سمیت دیگر کے حوالے سے مشاورت کی۔
سعید غنی نے کہا کہ اس سے قبل یہ جلسہ نشتر پارک میں منعقد ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث جلسہ کا مقام تبدیل کرکے اب ریلوے گرائونڈ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے گرائونڈ میں منعقد ہونے والا جلسہ دوپہر 3.00 بجے شروع ہوگا اور اس جلسہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ جلسہ کے مقام کی تبدیلی کے بعد نئے مقام پر جلسہ کی تیاریوں کا آغاز زور و شور سے شروع کردیا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے 57 برسوں میں بلا رنگ و نسل و مذہب صرف عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی نے کہا کہ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک سب نے اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آج اگر اس ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور عوام کو آزادی رائے کا حق ملا ہے تو یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی مرہون منٹ ہے۔
کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری نے کہا ہے یوم تاسیس پر 30 نومبر کو کراچی کے ریلوے گرائونڈ میں منعقد ہونے والے جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا۔ جاوید ناگوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ، سٹی ایریاز، یوسیز اور وارڈز کی سطح پر جلسہ کی تیاریوں کا آغاز زور و شور سے شروع کردیا گیا ہے۔