انفارمیشن ٹیکنالوجی دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہے۔ شمعونہ صدف
کنیکٹ کمرشل حب کاکراچی کے نوجوانوں کو فری کورسز کے ساتھ جاب آفر کرنا بہترین عمل ہے۔ شمعونہ صدف
انفارمیشن ٹیکنالوجی دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہے۔ شمعونہ صدف
کراچی : آئی ٹی ٹیکنالوجی دورِ حاضر کی اہم ضرورت ہے،اس کو جاننا اور سمجھنا وقت کا تقاضہ ہے،ان خیالات کا اظہار کو ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف نے اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے تحت کنیکٹ ٹو پوائنٹ زیرو کے سیلز ایونٹ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرسی ای او اے اینڈ آئی ٹی گروپ عمران عارف،ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر خان،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹی سی این شہریاراحمد،کارپوریٹ کنسلٹینٹ مریم کوثر،وی لوگر حسن بیگ، کنیکٹ ٹو پوائنٹ زیرو کی انتظامیہ اورآئی ٹی ورکشاپ کے شریک طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پرکنیکٹ ٹو پوائنٹ زیرو کی جانب سے آئی ٹی اور ایمازون کے فری کورسز کرانے پراُن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کو ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ آج کے دور میں بیشتر افراد اپنے گھروں سے پوری دُنیا میں مارکیٹنگ کا کام کررہے ہیں جس کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معلومات ضروری ہے۔
طلباء و طالبات میں سوک سینس اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے آگاہی پروگرام موثر انداز میں چلا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کنیکٹ کمرشل حب اور حسن بیگ فاؤنڈیشن کاکراچی کے نوجوانوں کو فری کورسزکے ساتھ جاب آفر کرنا بہترین عمل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنیکٹ کمرشل حب اور کنیکٹ ٹو پوائنٹ زیروایک مثالی پراجیکٹ ہے اور دیگر شعبوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کر کے کراچی کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔