Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب کی کوریج پر میڈیا کا مشکور ہوں۔ کامران خان ٹیسوری

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت

0

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب کی کوریج پر میڈیا کا مشکور ہوں۔ کامران خان ٹیسوری

تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گیٹ نمبر 1 کے باہر تیاریاں کی گیئں۔ اسٹیج اور گورنر ہاﺅس کے گیٹ کو فلسطین کے پرچموں سے سجادیا گیا۔ شام 6 بجے شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب کی کوریج پر میڈیا کا مشکور ہوں۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا بھی جاکر احتجاج کروں گا۔ سول سوسائٹی اور تمام مذاہب کے لوگوں کا مشکور ہوں، جو یہاں آئے، فلسطینیوں کے لئے امداد لے کر مصر جاؤں گا۔

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر ارشد ولی محمد اور آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی شرکت کی۔ جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعمان نعیم،مولانا جمیل راٹھور،جامعتہ الرشید کے وفد،مولانا تنویر الحق تھانوی،سیلانی ٹرسٹ کے امجد چامڑیا،امجد چامڑیا نے شرکت کی۔

شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں بہروز سبزواری، ایاز خان اور سلیم آفریدی شامل تھے۔ تقریب میں ہندو،عیسائی،سکھ اور تمام مسالک کے ماننے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تقریب میں کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں نے بھی شرکت کی جن میں مرزا اختیار بیگ،حمزہ تابانی،حاجی رفیق پردیسی،عزیر عیسانی،فضل دادابھائی اور دیگر شامل تھے۔

Comments
Loading...