روف صدیقی وفد ہمراہ فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے وحدت المسلمین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی روف صدیقی نے وفد کے ہمراہ فلسطین سےاظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کری ایم کیو ایم کے وفد میں رکن سی او سی عارف شاہ،رکن مذہبی امور زہیر عابدی،سابق ایم۔پی اے عباس جعفری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن رؤف صدیقی نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک انسانی المیہ ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزایم کیو ایم کی جانب سے نکلنے والی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ریلی میں جس طرح پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے سیاسی و مذہبی اختلافت ہو سکتے ہیں لیکن اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہم سب یک زبان ہو کر فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔