شادمان ٹاون میں محلہ کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے بینرز کے بعد پہلی کاروائی
کچھ دنوں پہلے شادمان ٹاون محلہ کمیٹی نے شادمان ٹاون میں ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف بینرز لگائے تھے۔
شادمان ٹاون میں محلہ کمیٹی کی طرف سے لگائے گئے بینرز کے بعد پہلی کاروائی
کراچی : شادمان ٹاون میں محلہ کمیٹی نے پورے شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر بینرز لگائے تھے۔ ان پر لکھا ہوا تھا کہ شادمان ٹاؤن میں کسی بھی دکان کے آگے اگر کوئی ٹھیلا، پتھارا یا کرسیاں لگی ہوئیں تو اس کا ذمہ دار وہ دکاندار خود ہوگا۔۔۔۔ لہذا شادمان ٹاؤن کے تمام دکانداروں کو آگاہ کیا جاتا کہ اپنی دکان کے آگے کسی کو بھی ٹھیلا، پتھارا یا کرسیاں نا لگانے دیں۔ ورنہ اس دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آج شام اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کے ساتھ ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کی ٹیم نے انڈا موڑ شادمان ٹاون میں ٹھیلے اور پتھارے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو بھی ان کی حدود میں رہنے کو کہا گیا۔

انڈا موڑ کے پاس شادمان ٹاون میں کاروائی کے بعد جو سڑک نکل کر سامنے آئی اس کو دیکھ کر علاقہ مکین بھی حیران رہ گئے۔ جبکہ اس سڑک سے گزرنا بہت زیادہ مشکل ہوتا تھا۔ علاقہ مکین نے کاروائی پر ٹی ایم سی کی ٹیم اور اے سی نارتھ ناظم آباد کا شکریہ ادا کیا۔