اس سال کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ سعید غنی
تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ جلسہ کے اختتام تک موجود رہیں گے۔
اس سال کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کراچی کے تحت 25 دسمبر کو ہی ایک کیمپ لگا دیا جایے گا۔ جلسہ عام جمعہ کی نماز ہے بعد شروع ہوگا اس لئے کراچی سے قافلے 26 دسمبر سے ہی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں منعقدہ کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر راجہ رزاق، نائب صدر امان اللہ مسعود، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز محمد آصف خان، شکیل چوہدری، صدر لیڈز ونگ کراچی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پیپلز لائرز فورم، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز اقلیتی فورم، پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پیپلز لیڈیز ونگ، پیپلز انجنئیرنگ فورم سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو سمیت دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں 27 دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں کے سلسلہ میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں عہدیداران و کارکنان کی گڑھی خدا بخش روانگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس سال کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔ جبکہ اس سال جمعہ ہونے کے باعث زیادہ تر کارکنان کے قافلے 26 دسمبر بروز جمعرات کو ہی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کراچی کے تحت 25 دسمبر کو ہی ایک کیمپ لگا دیا جایے گا، جہاں عہدیداران و کارکنان جو ایک روز قبل پہنچیں گے وہاں قیام کریں گے۔
اس ۔موقع پر جاوید ناگوری نے کہا ہے اس سال تمام اضلاع سے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز، سٹی ایریا اور یوسیز کے صدور کی سربراہی میں قافلے روانہ ہوں گے اور گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور تمام قافلے کی۔سربراہی کرنے والے پنڈال میں اپنے کارکنان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کے تحت موجود رہیں گے۔ جاوید ناگوری نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ جلسہ کے اختتام تک موجود رہیں گے۔