سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ نے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ کو خوش آمدید کہا
سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ نسیم الغنی کی ملاقات۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان بھی شریک۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ موجود۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بنگلہ دیش کے سیکریٹری داخلہ کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں سیف سٹی منصوبے پر بات چیت۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ آئی جی آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اے آئی بیسڈ ہے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور لوگوں کے چہرے شناخت کرلیتا ہے۔
سیکریٹری داخلہ بنگلادیش نے کہا کہ میں نے آئی جی آفس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا ہے۔ ہم سیف سٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے تعاون لیں گے۔
اجلاس میں کراچی سے بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ براہِ راست پروازوں سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ ایک وقت میں کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اب کراچی کرائم انڈیکس میں 85 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ بنگلادیش نے کہا کہ براہِ راست شپنگ سروس شروع کی گئی تھی لیکن وہ بند ہوگئی۔
وفاقی حکومت سے بات کرکے شپنگ سروس دوبارہ شروع کروائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے سیکریٹری داخلہ بنگلادیش کا مطالبہ