میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نتھا خان روڈ کے حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان۔
میئر کراچی کا نتھا خان روڈ کو بہت جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نتھا خان روڈ کے حوالے سے شہریوں کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان۔ میئر کراچی نے نتھا خان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میئر کراچی کا نتھا خان روڈ کو بہت جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہم نہ صرف شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے بلکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور منجن بیچنے کا وقت گزر گیا، اب میں خود یہاں بیٹھ کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کروں گا، شہر کا تحفظ کروں گا اور شہریوں کے حقوق کا محافظ بنوں گا۔ اے سی والے دفاتر میں بیٹھ کر احکامات جاری کرنے والوں کو شہر اور شہریوں کی ضروریات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی ہیں، عوام کے لیے ہیں اور ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نتھا خان روڈ پر چارپائی پر بیٹھ کر متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔