بفرزون سیکٹر 15اے5 میں گٹر لائین چوک ہونے کی وجہ سے گندا پانی کھڑا ہونے لگا، عوام کو مشکلات کا سامنا
گھر کے بالکل پیچھے سیوریج کا پانی تالاب کی شکل میں جمع رہتا ہے۔ علاقہ مکین
بفرزون سیکٹر 15اے5 میں گٹر لائین چوک ہونے کی وجہ سے گندا پانی کھڑا ہونے لگا، عوام کو مشکلات کا سامنا
کراچی : بفرزون جہاں ایک طرف بڑے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے وہی کچھ گلیاں ایسی بھی موجود ہیں جہاں عوام کافی پریشان نظر آتی ہے۔ کبھی پینے کے پانی کو لے کرمسلہ ہوتا ہے اور گٹر لائین کے مسلہ تو کئی سالوں سے موجود ہیں۔ اس کی وجہ کئی سال پرانا سسٹم ہے جس کو وقت کے ساتھ تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے آئے دن گٹر ابل کربہہنا شروع کردیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقع سامنے آیا جب بفرزون سیکٹر 15اے5 میں مکان نمبر آر-306 کے مکین نے اپنی شکایت ہمیں دی۔ اس کی گھر کے پیچھے والی گلی میں موجود گٹر لائین چوک ہوجانے کی وجہ سے گٹر کا گندا پانی گلی میں کھڑا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جو اب تالاب کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ جس کی وجہ سے گھروں میں اس کی بدبو اور مچھروں کی بھرمار ہے۔ اس گرمی میں جب لوگ اپنے گھروں کی کھڑکیاں کولتے ہیں تو انہیں بدبو اور مچھروں کے علاقہ کوئی فائدی نہیں ہوتا ہے۔
وہاں رہنے والوں نے سیوریج بورڈ ایکسی این جناب قسیم غوری صاحب، یوسی چئیرمین، ایم این اے اور ایم پی اے سے درخواست کی ہے کہ وہ ہماری پریشانی کو سمجھے اور جتنی جلدی ہوسکے اس مسلہ کو حل کرائیں۔