جلد ہی کم سے کم اجرت بورڈ کی منظوری سے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار سے بڑھایا جائے گا۔ سعید غنی
صوبہ سندھ کے کم سے کم اجرت بورڈ نے آنے والے سال کے لئے کم سے کم اجرت پر کام شروع کردیا ہے۔ سعید غنی
جلد ہی کم سے کم اجرت بورڈ کی منظوری سے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار سے بڑھایا جائے گا۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں کم سے کم اجرت کے حوالے سے جو منظوری دی گئی ہے وہ گذشتہ سال کم سے کم اجرت کے غیر ہنر مند کے 25 ہزار کے بعد کم ہنر مند، ہنر مند اور زیادہ ہنر مند کی 3 کیٹیگری کے لئے ہیں۔
یہ تاثر کسی صورت نہ لیا جائے کہ صوبہ سندھ میں کم سے کم اجرت کو 25 ہزار سے بڑھا کر 26 ہزار کردیا گیا ہے۔ جلد ہی کم سے کم اجرت بورڈ کی منظوری سے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار سے بڑھایا جائے گا۔
بدھ کے روز جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے واضح کیا کہ بدھ کے روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں کم ہنر مند افراد کی کم سے کم اجرت 26 ہزار روپے، ہنر مند افراد کی کم سے کم اجرت 31 ہزار 961 روپے جبکہ زیادہ ہنر مند افراد کی کم سے کم اجرت 33 ہزار 491 روپے ہوگی۔
سعید غنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ چاروں کیٹیگریز میں سے غیر ہنر مند کی 25 ہزار کا اعلان ایک سال پہلے ہی کردیا گیا تھا باقی 3 کیٹیگریز کے ملازمین کی کم سے کم اجرت کا اعلان آج ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے کم سے کم اجرت بورڈ نے آنے والے سال کے لئے کم سے کم اجرت پر کام شروع کردیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ چند ہفتوں میں ہی اس حوالے سے کم سے کم اجرت کا اعلان کیا جائے گا اور یہ تمام چاروں کیٹیگریز یعنی غیر ہنر مند، کم ہنر مند، ہنر مند اور زیادہ ہنر مند کے لئے ہوگا۔