Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پٹرول و آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خور قیمت کم نہیں کررہے۔محمد حسین محنتی

ٹریڈ لائسنس کی وصولی ٹی ایم سی سے یو سی انتظامیہ کو منتقل کی جائے ۔ صدر نیشنل کنزیومر مومینٹ

0

پٹرول و آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خور قیمت کم نہیں کررہے۔محمد حسین محنتی

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی کی عمرہ کی سعادت و ترکی کے دورے سے واپسی پر نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر اور چیئرمین یونین کونسل سید شہزاد مظہر ،نائب صدر ارشد قریشی ، محسن وہرہ و عابد سھگل نے انکے دفتر قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کی۔

کنزیومر مومینٹ کے وفد نے امیر صوبہ کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی پریشانی اور پٹرول و گندم کی قیمت کم ہونے کے باوجود مافایاز و منافعہ خوروں کا عوام کو اس کا فائدہ نہ پہنچانے کی صورتحال سے آگاہ اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار اد کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر محمد حسین محنتی نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل و آٹے کی قیمتوں کا فائدہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں روٹی ،بیکری ائٹم سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرکے اس کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے ۔ یہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی ائینی و اخلاقی ذمے داری ہے۔ مگر بدقسمتی سے انتظامیہ کی غفلت اور فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت کی وجہ سے پٹرول ، ڈیزل اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے حالانکہ جب بھی حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے تو منافع خور ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیتے ہیں اب جبکہ حکومت نے متذکرہ چیزوں میں قابل ذکر کمی کی ہے تو روٹی و ٹرانسپورٹ مافیا قیمتیں کم کرنے کےلئے تیار نہیں ہے ۔

جب تک محکمہ پرائس کنٹرول و فوڈ ڈپارٹمنٹ فعال کردار ادا نہیں کریں گے سندھ حکومت قیمتوں میں استحکام نہیں کرسکتی ۔ حکومت صرف کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز پر انحصار کرتی ہے جبکہ حکومت سندھ کے پاس ہر سطح پر بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جو پورے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مہنگائی کو قابو کرنے میں سنجیدہ ہے تو منتخب نمائندوں کو پرائس کنٹرول کی ذمےداری کےلیے بروئے کار لایا جائے اور یونین کونسل کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے ٹریڈ لائسنس کی وصولی ٹاﺅن انتظامیہ سے یوسی انتظامیہ کے سپرد کی جائے۔ صوبائی امیر نے نیشنل کنزیومر مومینٹ کے وفد کو اپنے تعاون کی یقین دہانی اور ان کی صارفین کے حقوق کے لیے کاوشوں کو سراہا ۔

Comments
Loading...