Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ایک نئی ایم کیو ایم کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

کراچی اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 28 جولائی کو یوتھ کنونشن کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہو رہا ہے۔ کراچی اور پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ 28 جولائی کو ہونے والا یوتھ کنونشن تاریخی ثابت ہوگا۔ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کیسے کھڑا کرنا ہے اس سے متعلق بھی تجاویز دی جائیں گیں۔ ایم کیو ایم کا یوتھ کنونشن نوجوانوں کو بہت کچھ دینے جا رہا ہے۔ ایک نئی ایم کیو ایم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نوجوان اس میں بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔ مجھے امید ہے نوجوان سیاست میں اور پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔ یکم اگست کو باغ ابن قاسم میں صبح ساڑھے دس بجے شجر کاری کرینگے۔ گرین مشن کے نام سے یہ پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے۔ نسرین جلیل اس پراجیکٹ کو دیکھ رہی ہیں۔ شہر ماحولیاتی آلودگی کا نشانہ بنتا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بجلی اور پانی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ قومی اور مقامی پودے لگا کر پورے سندھ اور پاکستان کو ہرا بھرا کرینگے۔

Comments
Loading...