عام آدمی سے زیادہ خصوصی افراد کا ہم پر حق ہونا چاہیے۔ سعید غنی
میں دارالسکون قائم کرنے والی ہستیوں اور اس وقت کام کرنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شارع ذوالفقار علی بھٹو سے متصل پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں سب سے بڑا خصوصی بچوں کا مرکز بنانے جارہی ہے۔ خصوصی افراد کو اپنے حقوق کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے زیادہ خصوصی افراد کا ہم پر حق ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر دارالسکون کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈی این پی ڈی ہے سیکرٹری طحہہ احمد فاروقی ، دارالسکون کے سی ای او و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سعید غنی نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آنا تھا لیکن اسلام آباد میں اہم میٹینگ کے باعث وہ نہیں آسکیں۔
اس کے باوجود بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں جلدی واپس آگیا تو اس تقریب میں ضرور شرکت کروں گا لیکن میٹینگ کی تاخیر سے ختم ہونے کے باعث وہ نہیں آسکیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت شارع ذوالفقار علی بھٹو سے متصل پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں سب سے بڑا خصوصی بچوں کا مرکز بنانے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 75 ایکڑ زمین پر ایسے افراد کے لئے ایک شہر آباد کیا جارہا ہے، جن کو ہماری سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ خصوصی افراد اپنی تکالیف بتا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو اپنے حقوق کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے زیادہ خصوصی افراد کا ہم پر حق ہونا چاہیے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی شہر میں خصوصی افراد کے حوالے سے کئی ادارے کام کررہے ہیں اور سندھ حکومت ایسے اداروں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کررہی پے۔ سعید غنی نے کہا کہ خصوصی افرد کے لیے کام کرنے والے بہترین انسان ہوتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ میں دارالسکون قائم کرنے والی ہستیوں اور اس وقت کام کرنے والی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک ایسا ادارہ بنایا ہے جو اس وقت صرف کراچی میں 700 سے زائد خصوصی بچوں کے ساتھ ساتھ 100 سے زائد بزرگوں کی دیکھ بھال کررہا ہے۔