علاقہ مکین کی شکایت جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا فوری ایکشن
علاقہ مکین نے شکایت کی کہ سخی حسن قبرستان کی دہوار کے ساتھ کچھ لوگ ڑیر قانونی تعمیر کررہے ہیں۔
علاقہ مکین کی شکایت جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا فوری ایکشن
کراچی : شہر بھر میں مختلف مقام پر لوگ غیر قانونی تجاویزات بنالیتے ہیں۔ ایسے کرنے کی ہمت ان کو اس وجہ سے آتی ہے کہ علاقہ میں رہنے والے لوگ ان کی شکایت ہی نہیں کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقع آج یوسی 2 شادمان ٹاون میں پیش آیا۔
وہاں رہنے والے ایک شخص نے یوسی 2 کے شکایت سیل میں شکایت کی کہ کچھ لوگ سخی حسن قبرستان کی دیوار شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے کونسلر منیب وسیم نے اس شکایت کودیکھتے ہی سب سے پہلے جگہ کا دورہ کیا۔ وہاں موجود صاحب سے جب اجازت نمامہ مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس میں دو دن درکار ہیں۔
جس پر کونسلر منیب وسیم نے کہا کہ جب تک آپ کے پاس اجازت نہیں ہے آپ یہاں ایک اینٹ بھی نہیں رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بہت سارے سیاسی لوگوں کے نام گنوائے اور کہا کہ میں آپ کی بات کرادیتا ہوں۔ جس پر منیب وسیم نے کچھ لوگوں سے فون پر بات کی اور کہا کہ سر اجازت دیکھا دیں اور تعمیر کرلیں۔
اجازت نا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس کو فوری طور پر توڑنے کے احکامات جاری کردئیے۔ کونسلر منیب وسیم کا کہنا تھا کہ علاقہ میں اگر کوئی بھی شخص ہمیں غیرقانونی تجاویزات کے خلاف درخواست دے گا تو ہم ضرور ایکشن لیں گے۔