Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے عبدالباسط کا نیو کراچی میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

کل تک غیر قانونی کنکشنز کاٹنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔ عبدالباسط

0

ایم پی اے عبدالباسط کا نیو کراچی میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالباسط کا نیو کراچی میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور کرپشن کے خلاف بڑا اقدام۔ یونین کونسل چیئرمین فیصل قاری نے مساجد کی آڑ میں غیر قانونی کنکشنز لگا کر لاکھوں روپے کی کرپشن کی۔

ڈاکٹر عبدالباسط کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ فیصل قاری کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔ میونسپل کمشنر اور بی اینڈ آر کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ عوام کو یقین دلایا گیا کہ اب نیو کراچی میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

کل تک غیر قانونی کنکشنز کاٹنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Comments
Loading...