Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی بجٹ سال2024-25ٗعام افراد کو ریلیف دیا جائے۔ منعم ظفر کا مطالبہ

پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ منعم ظفر خان

0

وفاقی بجٹ سال2024-25ٗعام افراد کو ریلیف دیا جائے۔ منعم ظفر کا مطالبہ

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ سال2024-25ٗعام افراد کو ریلیف دیا جائے ۔ کراچی کے لیے 500ارب کا ترقیاتی بجٹ مخصوص کیا جائے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30فیصد اضافہ کیا جائے۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کم از کم 500ارب روپے کابجٹ مخصوص کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود اس تناسب کے بجائے معمولی کمی کی جارہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کم سے کم مزدور کی تنخواہ 32ہزار روپے ہوگی لیکن آج تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ المیہ یہ ہے کہ جب بھی نئے سال کا بجٹ آتا ہے اس میں کراچی کے لیے کوئی ترقیاتی بجٹ مختص نہیں کیا جاتا اور اگر بجٹ مختص ہوجائے تو اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کراچی کے لیے اعلانات اور وعدے تو بہت کیے جاتے رہے لیکن عملاً کچھ نہیں کیا گیا،۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کسی کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے، کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ مخصوص کیا جائے۔

Comments
Loading...