عوام کی سہولت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نادرا کی گاڑی کا انتظام
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد بھی عوام میں موجود تھے
عوام کی سہولت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نادرا کی گاڑی کا انتظام
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 25اے بفر زون میں عوام کی سہولت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نادرا کی گاڑی کا انتظام کیا گیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر بلدیاتی انچارج فیضان اقبال، ٹاؤن نشرو اشاعت سیکرٹری سوشل میڈیا انچارج اعجاز احمد، ٹاؤن کمیٹی ممبر عدنان جمال، آصف احمد نے بفر زون میں
موجود نادرا کی گاڑی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال احمد بھی عوام میں موجود تھے جن کی کاوشوں سے نادرا وین کی سہولت عمل میں آئی۔ یوسی آرگنائزر عمر عبداللہ اور یوسی کمیٹی کی بھرپور محنت کو عوام نے سرہا اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔