Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

قائد حزبِ اختلاف سندھ علی خورشیدی اور ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی سے حماس کے ترجمان برائے وسطی ایشیا ڈاکٹر خالد القدومی کی سندھ اسمبلی میں ملاقات

ملاقات میں پاک فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر سیر حاصل گفتگو

0

پاکستان اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔ علی خورشیدی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی سے حماس کے ترجمان برائے وسطی ایشیا ڈاکٹر خالد القدومی کی ملاقات، علی خورشیدی اور حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے ایوان آمد پر ڈاکٹر خالد القدومی کا پرتپاک خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر خالد القدومی نے حق پرست اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر علی خورشیدی کا کہنا تھا پاکستان اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔ اہل فلسطین کے حق میں پاکستانی عوام بلا تفریق ہم آواز ہیں۔

ملاقات میں پاک فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

Comments
Loading...