Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں قربانی کا گوشت مستحق لوگوں میں تقسیم

مستحق لوگوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم لوگوں کی بھیڑ جمع ،پولیس موجود

0

نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں قربانی کا گوشت مستحق لوگوں میں تقسیم

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا 7 نمبر پر ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں قربانی کا گوشت لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے دن قربانی کے مقام پر لوگوں کا کافی حجوم جمع ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے پولیس کی مدد لینے کی ضرورت پڑی۔

وہاں موجود پولیس کے اہلکار سے بات کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں لوگوں کو دیکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے۔ لوگ گوشت حاصل کرنے کے لئے بغیر لائین کے کھڑے ہوتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ لوگ لائین سے گوشت حاصل کریں اور کوئی ایسا نا ہو جو دوبارہ گوشت لینے آجائے۔

Comments
Loading...