Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عظیم احمد طارق کی تعلیم، فکر و فلسفہ و نظریے پر کاربند رہ کر تحریک کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

تیس سال پہلے ہمارا نظریہ ہم سے چھین لیا گیا تھاآج کے حالات میں یہ تحریک ہمارے لئے کشتی نوح ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

عظیم احمد طارق کی تعلیم، فکر و فلسفہ و نظریے پر کاربند رہ کر تحریک کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی تیسویں برسی ملک بھر میں نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی بعد ازاں کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی سمیت سینئر ڈپٹی کنوینرز و ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی نے شہداء قبرستان میں ان کی قبر پر حاضری بھی دی۔

برسی کے سلسلے میں اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قرآن وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی تحریکی جدوجہداور خدمات کو سراہا گیا۔ برسی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں منعقد ہوا۔

اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے اجتماعی دعاکروائی جس میں شہید چیئرمین عظیم احمد طارق سمیت حق پرست شہداء کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل، اسیر کارکنان کی جلد رہائی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ملک میں سیاسی استحکام کیلئے دعاکی گئی۔دعائیہ اجتماع سے کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری تحریک مایوسی کا شکار تھی کہ جب1974 ء کو اس تحریک کی بنیاد اے پی ایم ایس کا قیام عمل میں لانے والے چیئرمین عظیم احمد طارق کو شہید کیا گیا اور شہداء کو یاد کرنا وفاداری اور عین نظریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیس سال پہلے ہمارا نظریہ ہم سے چھین لیا گیا تھاآج کے حالات میں یہ تحریک ہمارے کشتی نوح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کی نمائندگی شہید چیئرمین نے جس طرح کرنی تھی ویسے نہیں کر سکے اگران کی جدوجہد کو بھلا دیا تو پوری تحریک کی جدوجہد کو بھلا دیاجو فکر اور تربیت عظیم احمد طارق نے دی دوبارہ ان کی فکر و تربیت پر چلیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ان کی برسی کے موقع پر ہم وعدہ کرتے ہیں کی ان کی تعلیم، فکر و فلسفہ و نظریے پر کاربند رہ کر تحریک کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔

سینئر ڈپٹی کنوینرسید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید عظیم احمد طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق اگر شہید نہ ہوتے تو مہاجر قوم کا یہ نقصان نہیں ہوتا جو آج ہورہا ہے اور ہم سب ہونے والے ان تمام مظالم پر خاموش رہنے کے مجرم ہیں۔

سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم احمد طارق شہید تحریک کے بانیوں میں سے ایک بڑا نام تھا اس تحریک کی ابتداء سے جو لٹریچر فراہم ہوا وہ عظیم احمد طارق کی شاندار حکمتِ عملی تھی یہ ایم کیو ایم ایک نظریاتی تحریک ہے جس کو عظیم احمد طارق نے اپنی سوچ و فکر کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا تھا آج ہم ان کہ 30ویں برسی منارہے ہیں ان کا شمار تحریک کے اولین شہداء میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم احمد طارق کی شہادت مہاجروں کی تقسیم کی سازش کا پہلا حصہ تھی 11جنوری2023 ء کو ایک متحد تحریک نے جنم لیا تھا اس کو ہم سب نے مل کر مضبوط و توانا بناتے ہوئے اپنی غلطیوں کا بھی ازالہ کرنا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ حالیہ مردم شماری میں آدھی سے زیادہ آبادی کو لاپتہ کردیاگیا ہے ہم سب نے عوام کے ساتھ مل کر اس مردم شماری کو کامیاب بنانا ہے اور کوٹہ سسٹم کو صحیح کروانا ہے۔

اس موقع پر،ڈپٹی کنوینرزانیس احمد قائمخانی،خواجہ اظہار الحسن، عبد الوسیم، کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی وسینیٹر خالدہ اطیب،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤنز،یوسیز کے ذمہ داران،کارکنان سمیت عوام اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Comments
Loading...