Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی طرف سے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے میٹنگ

شادمان ٹاون میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں کافی خوف پایا جاتا ہے۔

0

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کی طرف سے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے میٹنگ

کراچی : شادمان ٹاون، فیملی پارک میں محلہ کمیٹی نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کودیکھتے ہوئے ایک میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں شاہراہ نورجہاں پولیس، علاقہ کے لوگ، ایم پی اے جمال احمد اور کونسلر منیب وسیم نے شرکت کی۔ شاہراہ نورجہاں تھانے کی طرف سے ایڈیشنل ایس ایچ او، جناب جنید اشرف صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

میٹنگ میں عوام نے اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا جس کو سننے کے بعد شادمان محلہ کمیٹی نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پولیس نے بھی عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ علاقہ میں اپنا گشت اور زیادہ کردیں گے۔ تاکہ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹا جاسکے۔

ایم پی اے جمال احمد نے پولیس کو کہا کہ وہ علاقہ میں گشت کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل پر موجود مشقوق لوگوں کی بھی تلاشی لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ مالک مکان جو اپنا گھر یا فلیٹ کرائے پر دیتے ہیں ان کو بھی چاہیئے کہ رینٹ پر آئے ہوئے لوگوں کی تفصیل علاقہ کے تھانے میں بھی جمع کرائیں۔ جمال احمد نے کہا کہ گھر والے اپنے بچوں کو جب باہر بھیجیں تو ان کو موٹر سائکل یا گاڑی کے کاغذات کے ساتھ بھیجیں۔ کم عمر بچے موٹر سائیکل اور گاڑی لے کر نکل جاتے ہیں اور ان کے پاس کاغذات موجود نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ گھر والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شادمان محلہ کمیٹی، عمیر عثمانی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اگر ہم چاہتے ہیں کہ شادمان ٹاون سے جرائم کا خاتمہ ہوجائے۔ شادمان محلہ کمیٹی کے لوگوں نے علاقہ کی عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور ہم لوگ آپ کے ساتھ ہیں اور شادمان ٹاون کو ایک مثالی یوسی بنانے کے لئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ سب کو اس کام میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

Comments
Loading...