Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسکوٹی چلانے کی تربیت، محفوظ رائیڈنگ کے لیے دی جارہی ہے۔ شرجیل انعام میمن

حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے ایک اور احسن اقدام، اسکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز

0

کراچی : حکومتِ سندھ کا خواتین کے لیے ایک اور احسن اقدام، اسکوٹی چلانے کی تربیت کا آغاز۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں تربیت کا آغاز ہوچکا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع میں پنک اسکوٹی کے لیے درخواست دینے والی ورکنگ وومینز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حیدرآباد میں اسکوٹی تربیت 18 دسمبر سے شروع ہوئی ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تربیت جلد شروع کی جائے گی۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اورمیرپورخاص میں تربیت جلد شروع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکوٹی چلانے کی تربیت، محفوظ رائیڈنگ کے لیے دی جارہی ہے۔ اسکیم کا مقصد خواتین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کی خودمختاری صرف معاشی نہیں بلکہ سماجی آزادی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کیے بغیر خواتین کو عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔ اسکوٹی تربیتی پروگرام خواتین کو خود اعتمادی، خود انحصاری اور عملی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گی، درخواست اور تفصیلات کے لیے نیچے دئیے گئ ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

smta.sindh.gov.pk

Comments
Loading...