Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی میں ’’عالمی کتب میلہ‘‘ کا افتتاح کردیا۔

کتاب سے رشتہ ٹوٹا تو ہم اندھیروں میں چلیں جائیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ

0

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کراچی میں “عالمی کتب میلہ” کا افتتاح کردیا۔ پانچ روزہ کتب میلہ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کتابیں علم، شعور اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔

سید سردار علی شاہ کو کراچی ورلڈ بک فئیر میں آمد پر وائس چیئرمین ندیم مظہر، چیئرمین کامران نورانی، کنوئینر وقار متین خوش آمدید کہا۔ ڈپٹی کنوئینر ناصر حسین، نیشنل بک فاونڈیشن کے فیاض علی اعوان، ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر راشد الحق بھی موجود۔ کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کا انعقاد 18 تا 22 دسمبر ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا۔ کراچی ورلڈ بک فیئر میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے پبلشرز نے شرکت کی۔

کراچی ورلڈ بک فیئر میں مجموعی طور پر 329 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ بک فیئر میں ملک بھر کے 140 معروف پبلشرز اور کتاب فروش نے شرکت کی ہے۔ کتاب میلہ کا وقت روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک رکھا گیا ہے۔ کراچی ورلڈ بک فیئر کا انعقاد پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ بک فیئر میں کتابوں کے ساتھ علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

کراچی ورلڈ بک فیئر نئی کتابوں کی رونمائی اور مصنفین سے ملاقات کا بہترین موقع ہے۔ پہلی مرتبہ مصر کی الاظہر یونیورسٹی کے پبلیکیشن ادارے کی طرف سے نمائندوں نے شرکت ہے۔ منتظمین نے کہا کہ سندھ حکومت تعاون کرے کتب میلہ کا انعقاد کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کا خطاب انہوں نے کہا کہ کتاب سے رشتہ ٹوٹا تو ہم اندھیروں میں چلیں جائیں گے۔ نوجوانوں کو کتب کی طرف واپس لے کر آنا ہے۔ اے آئی کسی صورت کتاب کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ اے آئی کی معلومات بیتی وقت پر مبنی ہوتی ہے، انسان کو علم کا ابھی اور سفر طے کرتے رہہنا ہے۔ کتاب صرف صفحات نہیں، قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔ مطالعہ چھوڑنا دراصل سوچ کو قید کرنے کے برابر ہے۔ روز تھوڑا پڑھ لینا بھی بڑے فرق کی شروعات ہے۔ کتاب دوستی بن جائے تو راستے خود بنتے ہیں۔ سندھ حکومت اسکول سطح پر مطالعے کے فروغ کے لیے اقدامات متعارف کرواۓ ہیں۔ سندھ کے ہر اسکول میں بک کارنر متعارف کروائیں گے۔ پیپر پر بیجا ٹیکس سے کتب انڈسٹری کے علاوہ مطالعہ بھی متاثر ہوا ہے۔ وفاق پیپر پر ٹیکس کم کرے، اس کا فائدہ قوم کو ہی ہوگا۔

Comments
Loading...