Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو یوسی چئیرمین کوآرڈینیٹر کا فوری ایکشن ۔ ۔ ۔ حماد عارف سے رابطہ کرکے گٹر کا ڈکھن دے دیا گیا

0

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو یوسی چئیرمین کوآرڈینیٹر کا فوری ایکشن ۔ ۔ ۔ حماد عارف سے رابطہ کرکے گٹر کا ڈکھن دے دیا گیا

کراچی : شہر میں بہت سے مقام ایسے موجود ہیں، جہاں گٹر کے ڈکھن موجود نہیں ہے۔ آنے جانے والوں کو اس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گٹر کے ڈکھن نا ہونے کی وجہ سے کچرا گٹر لائین کو بلاک کردیتا ہے جس کے بعد گٹر کا پانی سڑک پر بہتا ہے اور پریشانی کا سبب بھی بنتا ہے۔

سوشل ورکر نے حال ہی میں ایسے ہی ایک گٹر کے ڈکھن کے حوالے سے ویڈیو بنائی جس میں نارتھ نارتھ ناظم آباد یوسی چئیرمین فرحان سہیل کو گٹر کے ڈکھن کو لگانے کو کہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس کو دیکھتے ہوئے یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان نے حماد عارف سے رابطہ کیا اور ان کو ایک گٹر کا ڈکھن دیا تاکہ وہ اس جگہ پر لگا سکیں۔

حماد عارف نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...