کراچی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں جاری کاروائی، مختلف مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں جاری کاروائی، مختلف مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی : انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، 18 مقدمات میں مطلوب ڈکیت گرفتار۔ کراچی: تھانہ رسالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت محمد اقبال کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد، ملزم درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے۔
ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عادی ملزم اویس ولد شاکر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز، موٹرسائیکل (کے جی ایل 6267) اور نقدی رقم برآمد۔ ملزم متعدد مقدمات میں قبل ازیں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
ڈیفنس فیز 2 میں پیٹرولنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کیا۔ جمالی سگنل (گزری کی حدود) میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسد ولد محمد اکرم اور آصف ولد اعجاز کے نام سے ہوئی۔ دو عدد 30 بور پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد۔ مزید قانونی کارروائی اور سابقہ ریکارڈ کی جانچ جاری۔
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جمیل ولد محمد مکیل کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحے کے زور پر شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ برآمدہ موبائل فون مورخہ 25 مارچ 2024 کو سیکٹر ساڑھے 11 میں شہری ملک خاور سے چھینا گیا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 104/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
ویسٹ، رات گئے پولیس مقابلے میں زخمی و گرفتار ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر (زخمی)، راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے برآمد موٹرسائیکل 4 روز قبل چھینی گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات واضح ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔