Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی نے دراخشان سوسائٹی میں جاری پیور بلاک کے کام کا معائنہ کیا اور رہائشیوں سے براہِ راست گفتگو کی۔

میئر کراچی کا ترقیاتی کاموں پر عوامی فیڈ بیک لینے کا فیصلہ ۔ عوام کی رائے، خدمت کی رہنمائی

0

میئر کراچی نے دراخشان سوسائٹی میں جاری پیور بلاک کے کام کا معائنہ کیا اور رہائشیوں سے براہِ راست گفتگو کی۔

کراچی : میئر کراچی کا ترقیاتی کاموں پر عوامی فیڈ بیک لینے کا فیصلہ — عوام کی رائے، خدمت کی رہنمائی!

شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید شفاف، معیاری اور عوام دوست انداز میں انجام دینے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا خود دورہ کیا جائے گا اور شہریوں سے براہِ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں آج میئر کراچی نے دراخشان سوسائٹی میں جاری پیور بلاک کے کام کا معائنہ کیا اور رہائشیوں سے براہِ راست گفتگو کی۔

علاقے کے مکینوں نے جاری کام پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی آواز کو براہِ راست سننے اور اس پر عمل کرنے کی روایت قائم کی۔

Comments
Loading...