ملیریا اور ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
ڈی ایچ او کی وزیر صحت کووبائی امراض، ڈینگی، ملیریا اور ایڈز کے کیسز پرتفصیلی بریفنگ
ملیریا اور ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو
کراچی : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں صحت عامہ کے مسائل اور محکمہ کی کارکردگی پر اہم اجلاس۔ ڈی ایچ او کی وزیر صحت کووبائی امراض، ڈینگی، ملیریا اور ایڈز کے کیسز پرتفصیلی بریفنگ۔ صوبائی وزیر صحت کا غیر قانونی لیبارٹریز، بلڈ بینک، نجی میڈیکل سینٹرزکے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کے افسران پر اظہاربرہمی۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران غیر قانونی لیبارٹریوں، میڈیکل سینٹرزکوبند کریں۔ غیر قانونی لیبارٹریوں، عطائی ڈاکٹرز،غیر منظور شدہ میڈیکل سینٹرز کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ ملیریا اور ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ غیر قانونی لیبارٹریز،عطائی ڈاکٹرزاورغیر منظور شدہ میڈیکل سینٹرز کو عوام کی صحت سےکھیلنے کی اجازت نہیں،فوری بند کریں۔ جو کام نہیں کرتے گھر بیٹھیں، افسران کو رعایت نہیں دی جائےگی۔