مرتضیٰ وہاب کےحکم پر شروع ہونے والے انکروچمنٹ آپریشن کو تیز کردیا گیا
کراچی کلین اپ آپریشن نتائج دینے لگا۔
مرتضیٰ وہاب کےحکم پر شروع ہونے والے انکروچمنٹ آپریشن کو تیز کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بہت سی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں ہوٹل والوں اور پتھارے والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اور علاقہ مکین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی شہر میں انکروچمنٹ کی خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی کی حکم پر شروع ہونے والی انکروچمنٹ کی خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے۔ ٹیم نے ضلع سینٹرل اور گلشن کے مختلف علائقوں میں کاروائی کی۔ میئر نے پورے کراچی میں آپریشن کرنے کا اعلان کردیا۔