یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد کے دفتر میں استقبال رمضان کی تقریب
یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد کے دفتر میں استقبال رمضان کی تقریب
تفصیلات کے مطابق یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد کے دفتر میں استقبال رمضان کی تقریب میں بلدیاتی ملازمین, چیئرمین وائس چیئرمین، کونسلرز و انکے معاونین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز یوسی کے انسپیکٹر صمد نے تلاوت قرآن پاک و معروف شاعر نور الدین نور نے نعت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم سے کیا۔
اس موقع پر محمدی جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی مولانا عبیداللہ نے رمضان المبارک شھرالمواسات کے موضع پر بیان کرتے ہوئے رمضان میں خدمت خلق کی اہمیت و کاموں کو اجر ثواب کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ جسطرح روزہ دار کے روزہ کھلوانے کا بہت ثواب ہے اسی طرح روزے داروں کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں بھی ویسا ہی اجر و ثواب ہے۔
چیئرمین شہزاد مظہر نے کہا کہ ہمارے مسائل بہت ہیں وسائل کم ہیں ایسے میں یوسی میں آنے والے تمام شکایت کنندہ کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیئے عبادت کیلئے آنے جانے والوں کے راستوں کی صفائ ستھرائی و روشنی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائیگی- پروگرام میں وائس چیئرمین سید ارشد حسن و سیکرٹری یوسی کے علاؤہ خواتین کونسلرز بھی موجود تھیں۔