Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے ملٹی چوک ناظم آباد میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

0

کراچی : ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طاحہ سلیم کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر کاروائی جاری ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے ملٹی چوک ناظم آباد میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے دوکانداروں سے بھی بات کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد، نعمت اللہ چاچڑ نے ڈائریکٹر گریو یارڈز (کے ایم سی) کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کرتے ہوئے سخی حسن قبرستان کے باہر سڑک کے کنارے بنائی گئی وہ ’فرضی قبریں‘ ہٹا دیں جو بظاہر راستے پر تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کے تحت بنائی گئی تھیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا گیا ہے۔

Comments
Loading...