Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حوالے سے اہم اجلاس

0

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حوالے سے آج بروز 2-11-2026 پیر کو اہم اجلاس رکھا گیا۔ جس میں رکنِ سندھ اسمبلی جمال احمد اور نارتھ کراچی کے سابق یوسی ارگنائزر عاشر صاحب کی سربراہی میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا بنیادی مقصد 7ڈی اور 11سی، شادماں، بففرزوں، ناگن، نصرت بھٹو سمیت پی ایس 130 کے تمام علاقے میں پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے، پانی کی قلت، نارتھ کراچی میں 15 دن سے کم کرکے 10 دن پر لانے پر اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات پر تفصیلی بات کی۔

اجلاس میں ایس ای شارخ، ایگزیکٹو انجینئر سہیل طیب صاحب، ایگزیکٹو انجینئر مشتاق صاحب، ڈبلیو ٹی ایم کے اعجاز صاحب، احسن صاحب، رضوان صاحب، اے سی شاہ رخ صاب سمیت واٹر بورڈ کے ذمہ داران اور شادمان محلہ کمیٹی کے عمیر عثمانی نے شرکت کی۔

اجمیر نگری پمپ سے 7ڈی پمپ پر °18 کی 350 رننگ فیٹ کی لائن ڈالنے کا کام ایم این اے کے فنڈ سے کروانے کو منظور کروایا گیا جس سے 7ڈی پمپ کا پانی کا پریشر انشاءﷲ بہتر ہو جائے گا جو وال ڈائریکٹ ہے ان کو اپریٹ پر لیا۔

Comments
Loading...