Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کو ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

0

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کو ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران سسٹم کی تازہ ترین پیش رفت، موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی شکایات کے مؤثر اندراج، بروقت ازالے، شکایات کی مؤثر نگرانی اور نظام کو مزید فعال اور کارآمد بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ غور آئے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے عوامی شکایات کے فوری ازالے، نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شفافیت و جوابدہی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments
Loading...