Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے تمام ٹاؤنز کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کے تھے اور آج بھی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

جاگیردارانہ نظام اور سوچ کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ میں سے لوگ ایوانوں میں جائیں۔ نسرین جلیل

0

سن 2018میں ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اب ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انیس احمد قائم خانی

کراچی : سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے پرہجوم جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے اور 29جلسوں میں سے آج پہلا جلسہ ہے ملیر والے جرت اور ہمت والے ہیں آج یہ پہلا جلسہ ہے اور جب آخری جلسہ ہوگا تو یہ بات ثابت ہوجائیگی کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کے تھے اور آج بھی ہیں۔ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں اور سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کو مت آزماؤ ایم کیو ایم ایک ایسی حقیقت ہے، جس کو دبایا تو جا سکتا ہے تقسیم دکھایا جا سکتا تھا لیکن یہ کوئی کہانی نہیں جو شروع ہوئی اور ختم ہوگئی یہ ایک داستان ہے جسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا اور اسکا پہلا سیزن 1978سے شروع ہوتا ہے لیکن اسکا تیسرا سیزن خالد مقبول صدیقی، سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق سے شروع ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فارق ستار نے مزید کہا کہ آج غلطیوں کے ازالے کا دور ہے اور خوش خبریاں ہمارے دروازوں پر دستک دے رہی ہیں ہمارے سیاسی،معاشی مسائل کے حل کا دور ہے یہ دور ہمارے عزت نفس اور حقوق کی مکمل بحالی کا ہے،آج کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی میں تین نشستوں کا اضافہ ہوا یہ ایم کیو ایم پاکستان کی بدولت ہوااورمیں سندھ پر قابض وڈیوروں سے کہتا ہوں کہ سندھ پر مت اتراؤ کراچی ہمارا ہے سندھ کے شہروں کو ملاؤ تو آدھا سندھ ہمارا ہے اور ساتھ ساتھ یہ کہتا ہوں کہ یہ دور 15سالہ دور کے احتساب کا دور ہے آج کا دن صرف قومی اور صوبائی اسمبلی کی انتخابات کی تیاری کا نہیں ہے اس کے بعد ہم کراچی اور حیدر آباد کے میئر شپ بھی واپس لینگے، جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کی نوکریاں کھانے والوں سے حساب لینا ہے اور کراچی کے نوجوانوں کو انکا حق دلوانا ہے، بجلی پانی اور گیس کے بحران کے حل کیلئے چند جلسوں کے بعد ایک بڑا احتجاجی دھرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ باٹنے والوں کو یہ پیغام ہے کہ حقیقت پسندی او ر عملیت پسندی کا تقاضہ ہے کہ جو یہاں ہے وہی ایم کیوایم پاکستان ہے اور وہ ہی اصل ایم کیو ایم ہے۔

ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اب ہم ایسا نہیں ہونے دینگے اور یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف ملیر ٹاؤن کا جلسہ ہے اور ہم چپھاتے کچھ نہیں ہیں اور میں صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس جلسے کا مشاہدہ کرلیں یہ صرف ملیر ٹاؤن کا جلسہ ہے۔

نسرین جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاگیردارانہ نظام اور سوچ کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ میں سے لوگ ایوانوں میں جائیں ہمارے درمیان ماضی کے دومیئرز موجود ہیں جس میں سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر فارق ستار موجود ہیں اوراگر انکا کام نہ ہوتا تو نہ برج ہوتے نہ انڈر بائی پاسز ہوتے اور نہ سیوریج کا اچھا نظام ہوتا۔اس موقع پرحق پرست سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،حق پرست بزرگوں،ماؤں،بہنوں، عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments
Loading...