پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کل سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سروے کا عمل شروع کرے گی۔ سید ناصر حسین شاہ
سندھ کے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل جو گزشتہ دس سال سے غیر فعال تھا اسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فعال کردیا۔
پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کل سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سروے کا عمل شروع کرے گی۔ سید ناصر حسین شاہ
کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل جو گزشتہ دس سال سے غیر فعال تھا اسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فعال کردیا۔اس حوالے سے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے فعال کیا جائے گا جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کل سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سروے کا عمل شروع کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروے کی نگرانی میں خود، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم احمد شاہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کروں گا۔ وقت پر کام نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کی انکوائری بھی کی جائے گی۔ صوبہ سندھ کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود تمام اسکیمز کی سخت نگرانی کی جائے گی۔