لڑکوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو سندھ پولیس کا فوری ایکشن
علاقہ پولیس نے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے ابتک 08 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے
لڑکوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو سندھ پولیس کا فوری ایکشن
کراچی : جنجار گوٹھ میں نوجوانوں پر تشدد کا معاملہ، جنجار گوٹھ تھانہ سائٹ سپرہائی وے کی حدود میں نوجوانوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی علاقہ پولیس تشدد کے مرتکبین کی گرفتاری کے لیئے متحرک ہوگئی۔
علاقہ پولیس نے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے ابتک 08 ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ تشدد میں ملوث مذید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارے ہیں۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ہر ایک پر قانون کا احترام لازم ہے۔عوام کو ہر گز یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ سڑکوں،گلیوں، علاقوں میں اپنی عدالت لگائیں اور فیصلہ کریں۔
جنجار گوٹھ واقعہ پر تھانہ سائٹ سپرہائی وے میں درج مقدمہ پر پولیس گرفتار ملزمان سے مذید ملزمان کی نشاندھی کی بابت تفتیش کررہی ہے جلد ہی تشدد میں ملوث مذید ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔