Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلز لیبر بیورو کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی متواتر کامیابیاں مزدوروں اور محنت کشوں کا پیپلز پارٹی پر کھل کر اعتماد کو ثابت کرتا ہے۔ سعید غنی

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلم سموں۔

0

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دئیے گئے منشور اور وژن پر آج ہر جگہ پیپلز پارٹی کی کامیابیاں اس بات کو ثابت کررہی ہیں کہ عوامی خدمت میں پیپلز پارٹی سے زیادہ کوئی اور سیاسی جماعت اس ملک میں اب نہیں ہے۔ جاوید ناگوری

کراچی : وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، جنرل سیکریٹری و صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید ناگوری، پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز میں سی بی اے کے لئے منعقدہ ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ ورکرز یونین ایمپلائیز آف پورٹ قاسم کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پورٹ قاسم ڈاک ورکرز میں سی بی اے کے لئے منعقدہ ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ ورکرز یونین نے 1751 میں سے 1287 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہاربر یونین صرف 218 ووٹ حاصل کرسکی۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پیپلز لیبر بیورو کی حمایت یافتہ لیبر یونین کی متواتر کامیابیاں مزدوروں اور محنت کشوں کا پیپلز پارٹی پر کھل کر اعتماد کو ثابت کرتا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہوں یا پھر بلدیاتی یا عام انتخابات یا پھر مزدوروں کی یونین کے انتخابات ہر جگہ پیپلز پارٹی کامیابی کے جھنڈے لہرا رہی ہے۔

جاوید ناگوری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دئیے گئے منشور اور وژن پر آج ہر جگہ پیپلز پارٹی کی کامیابیاں اس بات کو ثابت کررہی ہیں کہ عوامی خدمت میں پیپلز پارٹی سے زیادہ کوئی اور سیاسی جماعت اس ملک میں اب نہیں ہے۔

اسلم سموں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Comments
Loading...