Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

زکوٰۃ کو بوجھ کے بجائے فریضہ سمجھنا ہوگا۔ شاہد فراز

زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت مستحق اور پیشہ ور کی تفریق کرنا ہوگی۔ وائس چیئرمین شاہد فراز مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

0

زکوٰۃ کو بوجھ کے بجائے فریضہ سمجھنا ہوگا۔ شاہد فراز

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے کہا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی پر سب سے پہلا حق آپکے عزیز و اقارب اور رشتے داروں، پڑوسیوں کا ہے جسے بوجھ سمجھ کر اتارنے کے بجائے فریضہ سمجھ کر ادا کرنا آپکی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے جسے جائز و مستحق افراد تک پہچانا بھی آپ کے فرائض کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچت کیمپوں پر مارکیٹ ریٹوں سے کم داموں پر اشیاء خورد و نوش کی فروخت کو عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جبکہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ایسے میں ناجائز منافع خوروں نے رمضان کے تقدس کو پامال کرنے کیلئے خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مزید مشکلات کی دلدل میں جھونک دیا ہے۔

ایسے سخت حالات میں مہاجر قومی موومنٹ نے اپنی عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بچت کیمپوں کا انعقاد کر کے دکھی عوام کے زخموں پر کسی حد تک مرہم رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچت کیمپوں پر عوام کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے مہاجر قومی موومنٹ کی اس کوشش کو بے حد سرہایا اور پسند کیا گیا ہے، جبکہ وسائل کی کمی کے سبب جن علاقوں میں بچت کیمپ نہیں لگاسکے وہاں کی عوام کی جانب سے درخواستیں اور فون کالز موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے بہت جلد اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائیگا۔

جس کیلئے ہمیں علاقائی سطح کے پڑھے لکھے گریجویٹ نوجوانوں کی مدد کی ضرورت ہے جو قوم کی مشکلات میں کمی کی اس مہم میں ہمارا حصہ بنیں،عزم و محنت آپ کی جبکہ اشیاء خوردوں نوش کا بندو بست ہماری ذمہ داری ہے۔

Comments
Loading...