Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور اور شاہ فیصل ٹاؤن روڈ بحالی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور منصوبے کا دورہ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم پورہ انٹر سیکشن فلائی اوور اور شاہ فیصل ٹاؤن روڈ بحالی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے تعمیراتی، ڈرینیج اور الیکٹریفکیشن کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت ایک ارب 67 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ منصوبے میں فلائی اوور، سروس روڈز، راؤنڈ اباؤٹ، ڈرینیج اور اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے سے شاہراہِ بھٹو، شاہ فیصل اور تھنڈی سڑک پر ٹریفک روانی بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو اطراف کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور کے تمام پائلز، پیئر شافٹس اور گرڈرز کی کاسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گرڈر لانچنگ اور ڈیک سلیب کے کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو کم سے کم تکلیف پہنچاتے ہوئے ترقیاتی کام مکمل کیے جائی۔

Comments
Loading...