Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری۔

ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پر ماربل کے دو مزید ٹرالر پکڑے گئے۔

0

براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری۔ ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پر ماربل کے دو مزید ٹرالر پکڑے گئے۔ 74 ٹن سے زائد ماربل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈی جی کے مطابق دونوں ٹرالرز میں 60 ٹن وزن ظاہر کیا گیا تھا۔ جبکہ ٹرالر میں 134 ٹن ماربل لوڈ پایا گیا۔ لاکھوں روپے کی ڈیوٹی بچانے کے کاغذات میں جعلسازی کرکے 74 ٹن وزن کم ظاہر کیا گیا تھا۔ کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان کی نگرانی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

اسمگلنگ میں ملوث عبدالحکیم اور نجیب اللہ نامی ملزمان کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ برآمدہ مال و گاڑیوں کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ برآمدہ مال و گاڑیوں کو کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments
Loading...