سپر مارکیٹ پولیس کی کاروائی بائیک لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی.
سپر مارکیٹ پولیس کی کاروائی بائیک لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی بائیک لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کی شناخت سید تنویر احمد ولد سید عزیز احمد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل ناظم آباد، فیروز آباد اور پیرآباد سے چوری شدہ معلوم ہوئی ہیں۔ برآمدہ موٹر سائیکل کے کے ایکس-5009 ناظم آباد نمبر 3 قباء مسجد کے باہر سے چوری ہوئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 242/2024 جرم دفعہ 381-اے ت پ درج ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔