Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جواں بیٹے کے جنازہ سے بھاری کوئ چیز نہیں۔ ڈاکٹر عبید علی

اللہ ہمارے عدنان نقوی بھائ کو صبر عطا فرمائے۔ ڈاکٹر عبید علی

0

جواں بیٹے کے جنازہ سے بھاری کوئ چیز نہیں۔ ڈاکٹر عبید علی

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبید علی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جواں بیٹے کے جنازہ سے بھاری کوئ چیز نہیں۔ اللہ ہمارے عدنان نقوی بھائ کو صبر عطا فرمائے۔ رب ذوالجلال کی مرضی سے ان کے جواں سال صاحبزادے نوحا حسین نقوی کا روڈ ایکسیڈینٹ میں امریکہ میں انتقال ہو گیا۔ بچہ نے بھی والد کیطرح انجنیرنگ کی تعلیم مکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ عدنان نقوی بھائ کو سال 1986 سے 1991 تک طلبہ تنظیموں میں سرگرم احباب اچھی طرح جانتے ہیں۔ آپ اور آپکی لال رنگ کی صاف چمکتی ہوئ سی جی ون ٹو فائیو اسکوٹر آنکھوں میں ربن کا چشمہ بہترین لکھائ وغیرہ وغیرہ، آپ این ای ڈی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سال 1991 میں امریکہ چلے گئے تھے۔ جہاں رہے، ایک حلقہ رہا، وقت کوئ سا بھی آیا، مسکراتے رہے۔ محبت و مہربانی کا پیکر عدنان نقوی اور ان کے اہل خانہ کا یہ مشکل وقت الہیٰ تو ان پر آسان کردے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بھی امریکہ میں سینکڑوں عزیز قارب احباب مقیم ہیں، کوسوں دور سہی، رابطہ میں کمی سہی، جب پہلی بار امریکہ کی سر زمین پر قدم رکھا تو پہلا فون ہم نے انھی کو کیا۔ یہ ہمارا ان سے تعلق ہے۔ یہ اذیت ناک خبر ہماری قسمت میں سننا تھا۔ الہیٰ بچے کے والدین ، چچا کو تایا کو کو اور نوحا حسین نقوی کے تمام چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرما ۔ آمین۔

Comments
Loading...